شاہ محمود قریشی کو لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سبکی کاسامنا

04:46 PM, 13 Jul, 2019

لندن : پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لندن میں پریس کانفرنس کے دوران سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا ، پاکستانی میڈیا اور اینکر پرسن پر پابندیوں کی وجہ سے انگلش میڈیا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو خالی کرسیوں سے ہی خطاب کرنا پڑا اور اس موقع پر ان سے سوال کرنے والا کوئی صحافی موجود نہیں تھا ، ایک خاتون صحافی ہی کرسی پر بیٹھے دکھائی دے رہی تھیں، اس کے علاوہ پورا حال ہی خالی پڑا تھا ۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت نے ملک کے کسی چینل پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ چند چینلز کو صرف چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے بند کیا گیا تھا۔کسی صحافی کو پابند سلاسل نہیں کیا گیا ۔

مزیدخبریں