امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ


نیویارک : امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ توقع سے زیادہ امریکی کنزیومر انفلیشن رپورٹ ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1412.88 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1412.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1407.99 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1409.70 ڈالر فی اونس رہے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1411.67 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1411.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔