مبینہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے گلے پڑ جائیگی، شیخ رشید کا دعویٰ

03:01 PM, 13 Jul, 2019

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے ن لیگ کو تباہ کر دیا اور نواز شریف کا فیصلہ واپس ہوا تو دوسرے کیس میں بھی سزا ہو جائے گی۔ مبینہ ویڈیو مسلم لیگ ن کے گلے پڑ جائے گی کیونکہ پاکستان کی سیاست میں ویڈیو کی سیاست ختم ہوگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو مریم نواز نے تباہ کیا، یہ بتا دیں کہ ایون فیلڈ فلیٹ کہاں سے آئے، شریف خاندان منی ٹریل نہیں دے سکتا۔  ملک میں عظیم ججزموجود ہیں جو جمہوریت کو آگے لیکر جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں واحد ہوں جس نے عمران خان کو کہا کہ انہیں باہر جانے دو تاہم عمران خان نے صاف الفاظ میں کہا نہیں ایسا نہیں ہو گا جو آدمی پیسے دینے کیلئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ ن لیگ کے اندر بھی 2 گروپ ہیں اور ایک ڈیل والا اور دوسرا جوڈو کراٹے والا جبکہ شہباز شریف اور میری پارٹی ایک ہے۔ شہباز شریف وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں کیونکہ شہباز شریف کو حمزہ عزیز ہے جبکہ مریم کو نواز شریف۔ چور مچائے شور کی فلم 90 دن میں اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ولہار اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثہ ہوا اور ٹرین حادثے میں 24 ہلاکتیں ہوئیں۔ ایک ماہ میں حادثے کے ذمے داروں کیخلاف فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا ریلوے کا خسارہ 5 بلین روپے کم کیا ہے جبکہ لاہور سے میانوالی ٹرین 19 جولائی سے چلا رہے ہیں۔ 10 اے سی کوچز لاہور سے کراچی اسٹینڈ بائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ٹرینیں ہم نے چلائیں ہیں وہ ضرورت کے تحت ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا اس وقت 136 مسافر اور 55 فریٹ ٹرینیں ٹریک پر ہیں اور نئی کوچز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے لوکو موٹو میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریلوے میں 1122 طرز کی سیفٹی لیول کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایم ایل ون میں نوابشاہ روہڑی کا ٹریک ٹھیک کرنا ہے اور تمام پھاٹک ختم کریں گے جبکہ اوور ہیڈ اور انڈر گراؤنڈ راستے بنائیں گے۔

مزیدخبریں