ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو ان کی بہن شاہین بھٹ نے بندریا قرار دے دیا۔
عالیہ کی بہن شاہین بھٹ نے انسٹا گرام پر عالیہ کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ روایتی لباس زیب تن کیے کرسی پر براجمان ہیں اور منہ چڑاتے ہوئے تصویر بنوا رہی ہیں۔ تصویر بنوانے کے دوران اس طرح کا انداز اختیار کرنے پر شاہین بھٹ اپنی بہن کو ایک نیا نام دینا نہ بھولیں۔
شاہین بھٹ نے عالیہ بھٹ کے شوخ و چنچل رویے کی وجہ سے تصویر پر انہیں بندریا لکھ کر مخاطب کیا، جس کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوکر خبروں کی زینت بن گئی تاہم بعد ازاں شاہین بھٹ نے یہ پوسٹ ہٹادی۔
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ہمراہ فلم ’براہمسترا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ اپنے والد کی فلم ’سڑک ٹو‘ کی شوٹنگ کریں گی اور پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ انشاءاللہ‘ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کریں گی۔