بلی ڈب کو شکست،پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی سی فائٹ جیت لی

11:37 AM, 13 Jul, 2019

جدہ:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈبلیو بی سی فائٹ جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبداللہ سٹیڈیم میں عامر خان کا مقابلہ آسٹریلیا کے بلی ڈب کے ساتھ ہوا اور مقابلے میں پاکستانی نژاد باکسر نے چوتھے راﺅنڈ میں حریف کو ناک آﺅٹ کردیا۔میگا فائٹ سے قبل دونوں باکسرز آمنے سامنے آئے، عامر خان کی فائٹ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کے علاوہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

Credit: Dave Pinegar - The Sun

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر فائٹ کے تینوں راﺅنڈز میں آسٹریلوی باکسر پرحاوی رہے اور چوتھے راﺅنڈ میں حریف باکسر بلی ڈب کو ناک آﺅٹ کردیا۔باکسر عامر خان نے فائٹ جیتنے کے بعد کہا کہ یہاں آکر خوشی ہوئی، جدہ میں دوبارہ آﺅں گا۔

Credit: Dave Pinegar - The Sun

انہوں نے سٹیڈیم میں موجود شائقین کا تھینک یو جدہ کہہ کر شکریہ ادا کیا۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فائٹ جیتنے کے بعد باکسر عامر خان کو گلے لگا کر مبارکبادی وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی فائٹ دیکھی۔

مزیدخبریں