بنگلہ دیش کو شکست،پاکستا ن نے انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

10:25 AM, 13 Jul, 2019

لندن :بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر پاکستان نے انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں افغانستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنانے والی پاکستانی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے علی امین گنڈا پور 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 104 رنز بنائے گئے تھے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا ہدف صرف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے علی امین 52 اور علی زاہد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے اور پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 105 رنز کا ہدف 12 ویں اوور میں حاصل کیا۔

مزیدخبریں