اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریسی کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

09:35 AM, 13 Jul, 2019

اسلام آباد :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریسی کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جمعہ کو مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں میں فرائض سرانجام دینے والے بیورو کریٹس کے تقرر و تبادلے کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 22 کے افسر شعیب احمد صدیقی جو بطور سیکرٹری مواصلات فرائض سرانجام دے رہے تھے کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 22 کے افسر جواد رفیق ملک جو پاکستان ایڈمنسٹریٹو (پی اے ایس)گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو بطور چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) فرائض سرانجام دے رہے تھے‘ ان کو سیکرٹری مواصلات مقرر کیا گیا ہے جبکہ (پی اے ایس) کے گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) سکندر قیوم جو بطور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن فرائض سرانجام دے رہے تھے‘ ان کا تقرر بطور چیئرمین (این ایچ اے) کیا گیا ہے جو مواصلات ڈویژن کے تحت کام کر رہی ہے۔

مزیدخبریں