اپر کوہستان، گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

09:18 AM, 13 Jul, 2019

اپر کوہستان: اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اپر کوہستان کے علاقے کمیلا کے مقام پر گزشتہ روز ایک گاڑی میں سوار خاندان کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ شادی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس اپنے گھر جا رہا تھا۔

گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوئے۔

پولیس، مقامی افراد اور انتظامیہ نے گزشتہ شب 8 افراد کی لاشیں کھائی سے نکال لی تھیں۔ آج صبح آپریشن کے دوران مزید 4 لاشیں نکالنے کے بعد آپریشن مکمل کیا گیا اور تمام 12 لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والے تین بچوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منقل کیا گیا۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد، 2 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

مزیدخبریں