شاہد کپور کی نئی فلم ”کبیر سنگھ“ نے ایک ہفتے میں چار ریکارڈ توڑ ڈالے

12:24 AM, 13 Jul, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی نئی فلم ” کبیر سنگھ“ نے کامیابیوں کے نئے جھنڈے گاڈھ دیئے ہیں ، کبیر سنگھ نے صرف ایک ہفتے میں چار بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، فلم نہ صرف دو سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے بلکہ جلد ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی نئی فلم کبیر سنگھ دو سو کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ، فلم دو سو پچاس کروڑ کا بزنس کر کے انڈسٹری میں نیا ریکارڈ قائم کر سکتی ہے ۔

فلم ڈائریکٹر کے مطابق وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے قریب ہیں ، کیبر سنگھ نے اپنی ہم پلہ فلموں یوری ، سرجیکل سٹرائیک اور دیگر دو فلموں کو بری طرح پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

یوری فلم اب تک دو سو پینتالیس کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اسی طرح کبیر سنگھ بھی اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے قریب ہے ۔

مزیدخبریں