نواز، مریم گرفتاری کا معاملہ، طیارہ لاہور کی بجائے اسلام یا ملتان کے ائیرپورٹ پر اتارنے پر غور

08:16 PM, 13 Jul, 2018

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے ان کا طیارہ لاہور کی بجائے اسلام یا ملتان کے ائیرپورٹ پر اتارنے پر غور شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑنے پر غور شروع، طیارے کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی نیب کی ٹیم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گی اور ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کارگو ٹرمینل سے براستہ روڈ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر طیارے کے دیگر مسافروں کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جائے گا جبکہ طیارے کو لینڈنگ کے آدھا گھنٹہ بعد دوبارہ لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔ فیصلہ سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے تمام انتظامات مکمل ہیں مگر ابھی تک سرکاری ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ممکن نہیں ہو پائی ہے۔

مزیدخبریں