ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف

06:46 PM, 13 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی۔


چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنے کا حکم دیا اور اس کے لیے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیئے:پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں کمی متوقع
 
  
سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے ملازمین نے ڈیموں کے لیے تنخواہیں دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ’ڈیم‘ لکھیں اور ’8000‘ پر بھیج دیں۔

مزیدخبریں