پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں کمی متوقع

06:01 PM, 13 Jul, 2018

اسلام آباد: امریکی ادارے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو آئندہ سال نصف فیصد کم ہوسکتی ہے, تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے بلومبرگ نے پاکستانی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو آئندہ سال نصف فیصد کم ہوسکتی ہے۔ سنہ 2020 تک پاکستانی معاشی شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیئے:'ایمنسٹی اسکیم کی مد میں مجموعی طور پر 97 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا'
 
 
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مہنگائی میں 4.98 فیصد رہے گی , بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2019 میں مہنگائی کی شرح 6.89 فیصد تک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ستمبر 2018 تک پاکستان میں شرح سود ساڑھے 7 فیصد ہونے کا خدشہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

مزیدخبریں