سیالکوٹ:پاکستان کے سابق وزیرخارجہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نگراں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیئرٹیکر انڈر ٹیکربن گئے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کیئرٹیکر انڈر ٹیکربن گئے ،ہر جگہ کریک ڈاﺅن اور نندی پور میں روڈ بلاک ہیں جبکہ کارکنوں نے تمام رکاوٹیں عبور کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔
Caretakers have become undertakes....crack down everywhere...massive road blocks at Nandipur...workers determined to cross the barriers..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 13, 2018
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج نیب کو گرفتار ی دینے کے لئے وطن واپس پہنچ رہے ہیں جبکہ ن لیگ کی جانب سے ان کا استقبال کرنے کے اعلان کے بعد کارکنوں کی پکڑ دھکڑکا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔لاہور میں موبائل سروس کو بھی بند کردیا گیا ہے جبکہ راستوں کو کنٹینر لگا کر بلاک کردیا گیا ہے۔