ریاض: دوریاں ختم ہو گئیں ہیں کیونکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شہزادہ الولید بن طلال میں ملاقات ہوئی۔
گزشتہ برس بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری، رہائی، اور ناراضی، سعودی عرب کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ الولید بن طلال اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضی ختم ہو گئی۔
تشرفت بالاجتماع مع أخي سمو #ولي_العهد وتناقشنا في الأمور الإقتصادية ومستقبل القطاع الخاص ودوره في نجاح #رؤية_2030، والفوائد التي ستعود على #الوطن و #المواطن و #القطاع_الخاص.
— الوليد بن طلال (@Alwaleed_Talal) July 12, 2018
سنكون أحد أكبر الداعمين للرؤية عبر @Kingdom_KHC من خلال مشاركتها في أكثر من قطاع استثماري. pic.twitter.com/BhszLMfBcT
الولید نے ولی عہد سے ملاقات کی اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، بانہوں میں بانہیں ڈالے دونوں شہزادے خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں۔ الولید نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ محمد بن سلمان کے وژن دو ہزار تیس کےسب سے بڑے حامی ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ اپنے بھائی ولی عہد سے ملاقات ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اقتصادی معاملات اور نجی سیکٹر کے مستقبل اور ویژن 2030 کی کامیابی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں