بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، تاپسی پنوں

12:59 PM, 13 Jul, 2018

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں رشی کپور کے ساتھ فلم ملک میں اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔ فلم میں تاپسی ایک وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنے مسلمان موکل پر سے غداری کا مقدمہ ختم کروانے کی جنگ لڑیں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے کلائنٹ کو مسلمان ہونے کی وجہ سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فلم میں رشی کپورمسلم شخص کا کردار نبھارہے ہیں جن کی فیملی کو دہشت گردی کے الزام میں پھنسایا جاتا ہے۔اداکارہ تاپسی پنوں نے فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مخصوص مذہب کے افراد کو جان بوجھ کر نشانہ بنایاجاتا ہے اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہوتا ہے اور میری فلم کرنے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے کہ میں فلم کے ذریعے یہ سب سامنے لاسکوں۔

مزیدخبریں