مریم نواز کے جوتے کی قیمت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی

12:55 PM, 13 Jul, 2018

لاہور:سابق وزیراعظم میاںنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی آج پاکستان آمد اور نیب کی جانب سے گرفتاری کے متعلق خبروں کا بازار گرم ہے جبکہ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز لندن سے روانگی سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کی اہلخانہ سے ملاقات کی تصاویر اور ابوظہبی ایئرپورٹ پر سامنے آنے تصویر کے بعد جس میں مریم نواز نے جو جوتا پہنا ہوا اس کو لیکر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف

تصویر بشکریہ فیس بک

یہ بھی پڑھیں:لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے جوتے کی قیمت کو لیکر بحث شروع کردی گئی ہے کہ کرپشن کی وجہ سے سزا یافتہ اتنا مہنگا جوتا پہنتی ہے۔خیال رہے کہ مریم نواز نے جو جوتا پہنا ہوا ہے اس کی قیمت450 پونڈ(تقریباً71,929 پاکستانی روپے بنتے ہیں)۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات

یاد رہے کہ آج پاکستان کے سابق وزیراعظم میاںنواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ملک واپس آرہے ہیں جبکہ نیب کی جانب سے ان کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں