لاہور: مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے،نیازی صاحب 25 جولائی کوعوامی ردعمل کا انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں :- سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے ، شہباز شریف
سوشل میڈیا پرجاری کردہ اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا اور کردار کشی نیازی صاحب کا وتیرہ ہے،یہ چیز ان کی فسطائی ذہنیت کو آشکار کرتی ہے،نیازی صاحب کا سیاسی ورکروں کوگدھا کہنا انسانیت کی تذلیل ہے آپ 25 جولائی کوعوامی ردعمل کا انتظار کریں۔
یہ بھی پڑھیں :- پہلا ون ڈے :زمبابوے کی پاکستان کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے جانے والے سیاسی ورکروں کو گدھا قرار دے دیا تھا۔