لاہور: لاہور میں موبائل فون سروس دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک بند رکھی جائے جس کے سیکیورٹی حکام نے وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلہ سیکرٹری وزارت داخلہ کے نام لکھا گیا ہے۔ مراسلے میں لاہور ائیرپورٹ، والڈ سٹی لاہور، شاہدرہ، برکی ہڈیارہ اور نواب ٹاؤن ایریا میں موبائل فون سروس بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے تمام پولیس افسران کو حکم نامہ جاری کر دیا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دو روز سیاسی جماعتوں کو کارنر میٹنگز اورر یلی نکالنے سے روکا جائے۔ دہشت گرد ملک کا امن تباہ کرنے کے در پے ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج شام وطن واپس پہنچیں گے جن کی گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچا دیئے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں