پاکستانی اداکاراﺅں کی خوبصورتی اور فٹ رہنے کا راز سامنے آگیا

پاکستانی اداکاراﺅں کی خوبصورتی اور فٹ رہنے کا راز سامنے آگیا
کیپشن: تصویر بشکریہ انسٹاگرام

لاہور:پاکستانی اداکاراﺅںکی خوبصورتی اور فٹ رہنے کا راز سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اور فلموں میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرنے والی پاکستانی اداکاراﺅں کو تو آپ سکرین پر دیکھتے ہی ہونگے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی خوبصورتی اور فٹ رہنے کے پیچھے کیا راز پنہاں ہے؟

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کچھ اداکاراﺅں کی تصاویر اور ویڈیو ز سامنے آئی ہیں جن میں وہ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے جم کا سہارا لیتی نظر آتی ہیں۔

جن اداکاراﺅں نے اپنی جم کی ویڈیوز سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کی ہیں ان میں صنم جنگ،مہوش حیات،حمائمہ ملک،ماورہ حسین،فریال محمود، حنا الطاف شامل ہیں۔

ان کی جم میں ورزش کرنے اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی ویڈیو اور تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے .

اپنے کام کیلئے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے اداکاراﺅں کے جذبے کے بارے میں بھی تعریفوں کے پل باندھے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک اور ماورہ حسین نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ مہوش حیات نے لالی ووڈ میں مختلف فلموں کی کامیابی سے شہرت حاصل کی۔

June was like this ????

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on

???? @thepilatezlab

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on