لندن:لندن کے ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر ایک پاکستانی کے ساتھ جھگڑے کی صورت میں مریم نواز ار حسین نوا ز کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان بھی سامنے آگیا ہے اور انہوں نے جھگڑے کی وجہ بتادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے مستقبل کے لیے قربانی دے رہا ہوں، نواز شریف
PTI workers stationed outside London flat shouted ‘son of a bitch’ every time they saw Junaid. Anyone would have reacted. https://t.co/Zml91wGKmU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 12, 2018
یہ بھی پڑھیں:لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ’لندن فلیٹ کے باہر کھڑے پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید صفدر کو دیکھتے تو اسے گالی دیتے۔ جنید کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ایسے ہی ردعمل کا مظاہرہ کرتا۔‘
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے پی ٹی آئی کی کونسی خاتون رہنماوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے؟ ریحام خان کی کتاب میں اہم انکشافات
خیال رہے کہ پولیس نے ایک شخص کو مکا مارنے کے جرم میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر،حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ان کے دوست کو گرفتار کرکے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں