لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار

 لندن: مظاہرین سے جھگڑا، مریم اور حسین نواز کے بیٹے گرفتار
کیپشن: جنید صفدر اور زکریا کو لندن کے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لندن: لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے میں مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹوں کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور پوتے کو لندن میں مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: جو لوگ کرسی کے نشے میں ہیں انہیں جواب دینا ہوگا: مریم نواز

حسین اور مریم نواز کے بیٹوں جنید صفدر اور زکریا حسین کا مظاہرین کے ساتھ جھگڑا ہوا تو بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

اطلاعات ہیں کہ جنید صفدر نے نوجوان کو مُکا مارا تھا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ جنید اور زکریا کو لندن کے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی قانون میں کسی کو مُکا مارنا یا دھکا دینا بھی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے۔ مظاہرین نے مُکا مارنے اور تشدد کا الزام لگایا اور تفتیش کے بعد الزام ثابت ہو گا تو پھر چارج کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں