بورڈ کیساتھ اختلافات ختم ، اسٹار کھلاڑیوں کی ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی

10:59 PM, 13 Jul, 2017

گیانا: شائقین کرکٹ ایک بار پھر ویسٹ انڈیز   ٹیم کے سٹارکھلاڑیوں کے ایکشن دیکھیں گے۔  ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور پلیئرز یونین کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں جس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی جن میں کرس گیل ، کیرون پولارڈ، سنیل نارائن اور ڈوائن بریوو شامل ہیں  ایک بار پھر سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب ہو ں گے۔

15 ماہ سے بورڈ کیساتھ اختلافات کی وجہ سے اسٹار کھلاڑی ٹیم میں باہر لیکن اب وہ دوبارہ ٹیم  میں واپس آ گئے ہیں اور انگلینڈ کے دورے کیلئے ٹیم کو دستیاب ہو نگے. ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کی یونین کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سٹار پلیئرز ٹیم کی جانب سے کھیل نہیں رہے تھے تاہم گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیرز کے کرکٹ بورڈ سے ہونے والے مذاکرات کے بعد دوبارہ اپنی ٹیم کے لئے کھیلنے کے لئے رضامند ہوگئے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں 
  

مزیدخبریں