چینی خاتون نے خطرناک چٹان پر یوگا کر کے سب کو حیران کر دیا

چینی خاتون نے خطرناک چٹان پر یوگا کر کے سب کو حیران کر دیا

بیجنگ: چینی صوبے ہنان میں ایک خاتون یوگی نے بلند ترین چٹان کی چوٹی پر یوگا کر کے سب کو دنگ کردیا۔
سطح سمندر سے 22 سو میٹر بلند لاؤجن نامی اس پہاڑ کو  تاو  مذہب میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس پہاڑ کو تاؤ  مذہب کے بانی سے منسوب کیا جاتا ہے جو ایک معروف چینی فلسفی تھے۔
روایات کے مطابق وہ اس پہاڑ کی غیر ہموار چوٹی پر بیٹھ کر مراقبہ کیا کرتے تھے۔
اس چینی خاتون یوگی نے اس اونچی نیچی غیر ہموار چٹان پر یوگا کے مشکل پوز انجام دے کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
ان کی تصاویر دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے ابھی ان کا توازن بگڑے گا اور یہ نیچے گر پڑیں گی۔

مصنف کے بارے میں