موڈیز نے پاکستانی معیشت کومستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں شامل کرلیا

09:05 PM, 13 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے "موڈیز انویسٹرز سروس" نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیتے ہوئے بی تھری کیٹیگری میں رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا گیا ہے جبکہ معیشت میں استحکام دیکھتے ہوئے اسے بی تھری کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وسط مدت ترقی کی شرح بھی مضبوط ہے جسے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مدد حاصل ہے جبکہ 2013 سے 2016 کے درمیان آئی ایم ایف کی زیرنگرانی کی جانے والی معاشی اصلاحات کے اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضے اور مالیاتی خسارہ مسلسل بڑھنے کے ساتھ ریونیو کم ہونے کے باعث ترقیاتی اخراجات محدود ہورہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معاشی استحکام اور بی تھری کیٹیگری برقرار رکھنے کے لئے مقامی و جغرافیائی استحکام بھی ضروری ہے تاہم پاکستان کے معاشی استحکام پر مقامی اور جغرافیائی سیاسی اثرات ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران اصلاحات کے باعث میکرواقتصادی استحکام کے نتیجے میں ترقی کی شرح مستحکم ہوئی ہے۔جون 2016مالی سال کے اختتام پر حقیقی جی ڈی پی کی شرح 4.5فیصد تک پہنچ گئی جو کہ مالی سال 2014اور مالی سال 2015 کے4.1فیصد سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں بھی جی ڈی پی میں اضافہ متوقع ہے۔موڈیز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے چند سال کے دوران ملکی شرح نمو 6فیصد تک پہنچ سکتی ہے جبکہ سی پیک سے پاکستان کی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں