کراچی : وائس چیئرمین پاک سرزمین پارٹی وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی ماڈل ٹاؤن شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اور مطالبہ کرتی ہے کے قاتلوں اور اس سانحہ میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے اور جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔
پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتی ہے. انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اُن کرداروں کو بھی بے نقاب کیا جائے جو اس سانحہ میں ملوث ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کو سمجھنے اور ملزمان تک پہنچنے کے لیے جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا پبلک ہونا بہت ضروری ہے جس رپورٹ میں قاتلوں کی نشاندہی کے ساتھ ان کے نام اور پتہ درج ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں