ابوجا: نائیجیریا اور کیمرون کی سرحد پر 2 خواتین خودکش بمبار کے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا اور کیمرون کی سرحد کے قریب 2 خود کش بمبار خواتین نے شمالی کیمرون کے چھوٹے سے شہر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 12 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور کسی بھی شخص کو شہر سے باہر جانے یا اندر آنے سے روک دیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جبکہ ایک آرمی آفیسر نے دعوی کیا ہے کہ خودکش دھماکا ایک خاتون کی جانب سے کیا گیا جب کہ دوسری خاتون حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔واضح رہے نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام دہشت گردی کی کارروئیوں میں مصروف ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں