راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 26ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ گنجمنڈی پولیس نے امجد سے230گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے جاوید سے 145گرام چرس ،تھانہ وارث خان پولیس نے عنایت سے1100گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے عثمان سے 350گرام چرس، عرفان سے320گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے ظہیر سے150گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے نعیم سے200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نصیر سے600گرام چرس اور تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اسرافیل سے1200گرام چرس برآمد کر لی۔
اسی طرح تھانہ روات پولیس نے اشفاق سے1110گرام چرس، عامر سے200گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے فیصل سے300گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شکیل سے115گرام چرس، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ساجد سے05لیٹر کھلی شراب، حماد سے06لیٹر کھلی شراب،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے جاوید سے05لیٹر کھلی شراب، اسد سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے حسیب سے20لیٹر کھلی شراب اور فیضان سے20لیٹر کھلی شراب برآمد کر لی۔
اس کے علاوہ تھانہ چونترہ پولیس نے ذوالفقار سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے اقبال سے10لیٹر کھلی شراب، عابد سے05لیٹر کھلی شراب،نذیر سے05لیٹر کھلی شراب،مظفر سے لیٹر کھلی شراب برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔