طبی ماہرین کے مطابق آئی لائنر اور کاجل کا زیادہ استعمال آنکھوں کی خطرناک بیماریوں سے دوچار کر سکتا ہے۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹر لو کی تحقیق کے مطابق زیادہ کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین ایسی بیماری کا شکار ہو سکتی ہیں جسے عام طور پر ڈرائی آئی سینڈروم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسانی آنکھ سوجن کا شکار ہوجاتی ہے اور بہتر انداز سے چیزوں کو نہیں دیکھ سکتی۔
تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جوآئی لائنر اور کاجل کا زیادہ استعمال کرتی ہیں انکی آنکھیں سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ چیزوں کو اچھے سے نہیں دیکھ سکتیں۔
ماہرین کےمطابق اس بیماری میں آنسو آنا بھی بند ہوسکتے ہیں اور آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ لیفرائٹس بیماری کا شکار بھی ہوسکتے ہیں جس میں آپ دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔
آئی لائنر اور کاجل کا زیادہ استعمال خطرناک بھی ہو سکتا ہے
06:51 PM, 13 Jul, 2017