بھارتی کرکٹر ہربھجن کا کرکٹ کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم

06:04 PM, 13 Jul, 2017

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ اب کرکٹ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی  دکھائی دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر ہربھجن گلوکار میتھون کے ساتھ گانا گانے کے لئے تیار ہیں اور وہ آج کل گلوکاری کی مشق بھی کر رہے ہیں۔ ہربھجن اور میتھون کا گانا ہندی اور انگریزی زبان میں گایا جائے گا جو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ہربھجن نے گلوکاری کیلئے خصوصی وقت نکالتے ہوئے پریکٹس شروع کردی۔

گلوکار میتھون کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور وہ کافی پرانے دوست ہیں اور ایک مرتبہ کرکٹر نے ان سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انہیں نئے گانے کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔میتھون کے مطابق ہربھجن کے ساتھ گائے جانے والے گانے کی ویڈیو بھارت کے مختلف علاقوں میں شوٹ ہوگی جب کہ گانا ان لوگوں کے بارے میں ہے جو بھارت کے ہیرو ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں