موصل:عراقی شہر موصل کی دہشتگردوں سے آزادی کے بعدنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے موصل کا دورہ کیا ہے۔اپنے اس دورہ کے دوران ملالہ یوسفزئی نے عراق کے شہر موصل کے مہاجر کیمپ میں جنگ سے متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی آج اپنی سالگرہ منانے عراق کے شہر موصل پہنچ گئی ہیں۔انھوں نے اپنی سالگرہ جنگ سے متاثرہ لڑکیوں کے ساتھ منائی۔ سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے فوری بعد ملالہ اپنے والد ضیاءالدین یوسف زئی کے ساتھ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے فلاحی د ورے پر نکل چکی ہیں ۔اپنے اس دورے میں وہ جنگ سے متاثرہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
عراق کے دورے پر آئی ہوئی ملالہ یوسف زئی نے جنگ سے متاثرہ لڑکیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ان کا ساتھ دینے کے لیے موصل میں بہت ساری لڑکیاں ہیں جو تعلیم اور امن کی آواز بن سکتی ہیں۔