اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی فیصل ممتاز راٹھور کے گھر اچانک آمد، بیگم فرحت ممتاز کی وفات پر اظہار تعزیت، پارٹی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کے گھر آکر ان کی والدہ محترمہ بیگم فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی پارٹی کیلیے گراں قدر خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ بیگم صاحبہ پیپلزپارٹی کی نظریاتی راہنما اور بی بی شہید کی ساتھی تھیں ان کی وفات انتہائی افسوناک اور پارٹی کیلے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
اس موقع پر ان کے ہمرا سابق چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری اور پولیٹیکل سیکرٹری جمیل احمد سومرو بھی تھے جبکہ ان کی آمد پر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر، اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یٰسین، چوہدری محمد ریاض، چوہدری پرویز اشرف، مسعود ممتاز راٹھور اور محمد راحیل ملک نے ان کا استقبال کیا۔ چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری تقریباً ایک گھنٹہ تک فیصل راٹھور کی رہائش گاہ پر موجود رہے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس موقع پر بلاول نے پارٹی رہنماوں سے گفتگو میں کہا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ نے شریف خاندان کا اصلی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے نواز شریف فوری اپنے عہدہ سے مستعفی ہوں ورنہ ہم ملک گیر احتجاجی تحریک چلاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم ایک اشارے پر گھر بھیجا جا سکتا ہے تو آمروں کی باقیات کیوں نہیں جن پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی اور گلگت کے ضمنی انتخابات میں بیک وقت پی پی پی کی کامیابی ملک میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ادارے مضبوط ہو رہے ہیں لیکن یہاں کا شاہی خاندان اپنی چوری چھپانے کیلیے اداروں کو بدنام کر رہا ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی آزاد کشمیر کی ذیلی تنظیمیں فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی اور فیصل راٹھور کے فیملی ممبران سے گھل مِل گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں