نیویارک: امریکہ میں واقع ہوپ نامی جزیرہ انتہائی سستے داموں فروخت کیلئے پیش ۔ اس جزیرے کا مالک ایک یونانی نژاد امریکی باشندہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہوپ نامی جزیرے کا مالک ایک یونانی نژاد امریکی جان کاکولیڈس ہے۔ اس جزیرے کا یونانی نژاد امریکی مالک اب یہ جزیرہ 79.5 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت کرنا چاہتا ہے جو اس نے 1993 میں 13 لاکھ امریکی ڈالر میں خریدا تھا۔ یہ جزیرہ امریکی ریاست مینی میں کاسکو نامی ساحل کے قریب واقع ہے ۔اس جزیرے کا رقبہ 3.48 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ ہے۔
اس جزیرے میں دو گیسٹ ہاﺅس ہیں جبکہ مرکزی حیثیت رکھنے والے تیسرے گھر میں 3 سونے کے کمرے، ایک بڑا ہال، باورچی خانہ اور 6 بیت الخلا ہیں۔
اس مرکزی گھر کا مجموعی رقبہ 1049 مربع میٹر ہے۔اس جزیرے کو خریدنے کے بعد اس کے مالک جان کاکولیڈس نے یہاں بہت سے مویشی رکھے ہیں جن میں اس وقت کئی عدد گھوڑے، مرغیاں، بطخ اور ہنس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس جزیرے میں ایک ساحلی سیرگاہ بھی ہے۔