لاہور:توند کو اندر کرنے کے لئے انسان سخت ترین ورزش بھی کرتا ہے اور بازار سے لیکر ادویات بھی کھاتا ہے لیکن مراد پھر بھی پوری نہیں ہوتی کیونکہ اسکا نہ تو فوری فائدہ نظر آتا ہے نہ توند والے دل جمعی سے یہ معمول اختیار کرپاتے ہیں۔
لہذا ایسے ہر اس انسان کے لئے جس کی توند مسئلہ بن جائے وہ یہ قہوہ چند دن پیئے گا تو توند گھٹنا شروع ہوجائے گی۔ دس گرام اجوائن‘ 10 گرام سونف ایک گلاس پانی میں ڈال کر پکائیں ،جب آدھا پانی رہ جائے تو اسے نیم گرم پی لیں۔ صبح وشام یہ قہوہ پینے سے چند دن میں محسوس ہوگا کہ پیٹ اندرجارہا ہے۔اس قہوہ میں ایسے اجزا ہیں جو معدہ میں آنتوں کا فعل درست کرتے،اضافی چربی زائل کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔