روس، نیٹو سے تعلقات محدود کر سکتا ہے، سفارتی ذرائع

03:21 PM, 13 Jul, 2017

ماسکو : نیٹو میں متعین روسی سفیر الیکسینڈر گروشکوکی ماسکو واپسی پر روس،نیٹو تعلقات صرف چارج ڈی افیئر تک محدود رہ جائیں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکام کی جانب سے مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ ان تعلقات میں کمی کی وجہ نیٹو کا رویہ اور روس سے متنازعہ موضوعات پر مذاکرات کے دروازے بند کرنا ہے۔
روس حکام نے کہا ہے کہ ہم نیٹو سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے مگر نیٹو بات کرنے کے بجائے الزام تراشیوں کا سہارا لے رہا ہے جس پر تعلقات خراب ہو ئے ہیں۔یاد رہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان یوکرین پر حملے کے بعد تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں