کسی کو جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دیں گے، محمود اچکزئی

02:11 PM, 13 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ ہم کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دیں گے اور نوازشریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے،موجودہ حالات میں کوئی نواز شریف سے پاپولر رہنما نہیں ہے،کرپشن پاکستان کی سب سے خطرناک بیماری ہے، اس مسئلے پر گول میز کانفرنس ہونی چاہیے جب کہ کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی بات ہوجاتی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کے لیے ہے، پشتونخواہ میپ کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنے نہیں دے گی جب کہ موجودہ حالات میں کوئی نواز شریف سے پاپولر رہنما نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن پاکستان کی سب سے خطرناک بیماری ہے، اس مسئلے پر گول میز کانفرنس ہونی چاہیے جب کہ کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی بات ہوجاتی ہے۔

محمود اچکزئی نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی اگر کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن ملک میں آج تک کرپشن کو ڈیفائن نہیں کیا گیا، کسی کی وفاداری خریدنا بھی کرپشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلاجواز دھرنے دیئے گئے، ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کی دیواریں توڑ کر وہاں خیمے لگائے، ملک میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا لیکن اس وقت ملک معمولی غلطی کا بھی متحمل نہیں ہوسکتا، آئین اور پارلیمان کی بالا دستی ہوگی تو کوئی بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

مزیدخبریں