لاہور : فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ مرد ذات پر یقین نہیں رہا ، اگست میں شادی کر کے تنہا زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہوں ۔ انہوں نے '' این این آئی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس سالوں سے فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور وہاں بھی تنہائی سے دوچار رہی ، مجھے لگتا ہے کہ میں اگر کے ٹو کی چوٹی بھی سر کرلوں جب پیچھے مڑ کر دیکھوں گی تو خود کو تنہا ہی پاؤں گی ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے زندگی میں بے شمار سکینڈل کا سامنا کرنا پڑا جن کا حقیقت سے کوئی بھی تعلق نہیں تھا مگر میرے مخالفین نے مجھ پر سکینڈلز کی یلغار کر رکھی تھی ، میں نے پوری زندگی کا سفر اکیلے ہی طے کیا ہے اور مجھے مردوں پر بھروسہ نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ہاں یہ بات درست ہے کہ میں اگست میں شادی کر کے اپنی تنہا زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہوں ، میری بھی خواہش ہے کہ میرا اپنا ایک گھر ہو اور اس کی تکمیل کے لئے میں نے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔