31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کا جھانسہ دےکر بیرون ملک فروخت کرنے کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

01:11 PM, 13 Jul, 2017

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاﺅ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق یہ درست ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کی 31 لڑکیوں کو فلموں میں ہیروئن بنانے کا جھانسہ دے کر خواجہ سراءاور برطرف لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل گروہ کا بیرون ملک فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں بعض تعلیمی اداروں کی طالبات بھی شامل ہیں۔ ؟

یہ بھی درست ہے کہ یہ گروہ گزشتہ سات سال سے طلبا اور لڑکیوں کو بیرون ملک نوکری دلوانے اور فلموں میں کام کروانے کا جھانسہ دیکر دبئی، فلپائن، بنکاک میں لاکھوں روپے میں فروخت کر رہا تھا اور ان لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بدکاری کے لئے مجبور کیا جاتا، نہ ماننے پر لڑکیوں کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جاتا تاکہ دوسری لڑکیاں خوفزدہ ہو کر بدکاری کا دھندہ کریں۔ ؟

کیا یہ بھی درست ہے کہ اس گروہ کے سیاسی شخصیات کے علاوہ پولیس افسران سے بھی گہرے مراسم ہیں بعض کیسوں میں پولیس افسران نے بھی ان کی مدد اور جیلوں سے رہا بھی کروایا، گروہ کی طرف سے پولیس افسران کو مبینہ منتھلی دی جاتی تھی۔ اس اہم معاملے میں پنجاب حکومت نے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں