جے آئی ٹی رپورٹ مفروضوں ، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے، وزیراعظم

12:44 PM, 13 Jul, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ وزیر اعظم جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی،اقتصادی رابطہ کمیٹی اور دیگر فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ ہمارے ذاتی کاروبار کے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے۔ ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہیں کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے۔

یاد رہے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پاناما جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حکمران جماعت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں