کوئٹہ: امن دشمنوں نے ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنایا۔ اسپینی روڈ پر فائرنگ سے ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئےاور ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔
پولیس گاڑی معمول کے گشت پر تھی جب شرپسندوں نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے 10 جولائی کو بھی صوبہ بلوچستان میں افغان سرحد کے قریب چمن کے علاقے میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں