برطانیہ ،گریٹر مانچسٹر میں مذہبی منافرت کی انتہا ہوگئی،مسلم طلبہ کیلئے پڑھنا بھی مشکل ہوگیا

11:40 AM, 13 Jul, 2017

لندن:برطانیہ کے علاقے گریٹر مانچسٹر میں مذہبی منافرت کی انتہا ہوگئی، مسلم طلبہ کیلئے پڑھنا بھی مشکل ہوگیامسلم طالبہ کو گھیر کر انتہا پسند طلبہ داعش کے نعرے لگاتے رہے۔

اساتذہ یہ منظر خاموشی سے دیکھتے رہے، انہوں نے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا۔اس صورت حال میں بچی کی ماں فرح آفتاب نے بچی کو اسکول سے نکال لیا۔اسی حوالے سے مانچسٹر سے منتخب ہونے والے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں