وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا

11:00 AM, 13 Jul, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا. اجلاس میں وزیراعظم موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے جبکہ نون لیگ نے استعفے کا مطالبہ بلاجواز قرار دیتے ہوئے اپوزیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے انتظار کا مشورہ دیا ہے۔

پیر کے روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی پاناما جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب حکمران جماعت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں