حجاج کرام کیلئے ایئر کنڈیشنڈ چھتری متعارف

09:38 AM, 13 Jul, 2017

ریاض: سعودی عرب میں حجاج کرام کے لیے ایئر کنڈیشنڈ چھتری متعارف کرا دی گئی ہے۔ حجاج سخت گرمی میں خود کو تھکاوٹ سے محفوظ رکھ سکیں گے۔ سعودی عرب کی ایک کمپنی نے حج سے قبل یہ چھتری مارکیٹ میں لانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔

چھتری میں پنکھے اور پانی کی پھوار کا انتظام کیا گیا ہے جس سے سخت گرم موسم میں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔

چھتری کی بیٹری مسلسل 8 گھنٹے تک کام کرتی ہے جس کے بعد اسے دوبارہ چارج کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے حج کے موقع پر گرمی کی شدت کی وجہ سے عازمین حج کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں