استنبول:ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر ترکی کو یورپی یونین میں شامل نہیں کیا جاتا تو یہ ہمارے لئے باعث اطمینان ہوگا۔ ایک انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے قابل ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اردوان نے کہا کہ یورپی یونین ہمارے لئے ناگزیر نہیں ہے، اگر وہ ترکی کو رکنیت نہیں دیتے تو ہم اپنے پلان بی اور سی کا آغاز کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔