کچی محمد خان کے قریب نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر الٹ گیا

09:17 AM, 13 Jul, 2017

رحیم یار خان : نیشنل ہائی وے پرکچی محمد خان کے علاقے میں آئل ٹینکر الٹ گیا جس سے تیل بہنا شروع ہوگیا ہے تاہم پولیس اور موٹر وے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں کچی محمد خان پر الٹنے والے آئل ٹینکر میں 40ہزارلیٹرپٹرول ہے جو سڑک پر بہنا شروع ہوگیا ہے۔ پولیس اور موٹروے پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر لوگوں کو آگے آنے سے روک دیا جبکہ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے جبکہ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے عید کے ایک روز پہلے آئل ٹینکر کی وجہ سے 219 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔تاہم اس بار سکیورٹی اداروں ،پولیس نے اپنی ذمہ داری کااحساس کرتے ہوئے کسی بھی شہری کو قریب نہیں آنے دیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں