آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

09:46 PM, 13 Jan, 2025

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر  سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے کہا کہ امن کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس فتنے کو لگن، عزم اور قربانیوں کے ساتھ قابو پالیا جائے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزرا اور سیاسی رہنماؤں نے بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔


 

مزیدخبریں