روسی تیل پر امریکی پابندیوں کا اثر,عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

08:24 PM, 13 Jan, 2025

 اسلام آباد :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اور برینٹ کرؤڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق، امریکی پابندیوں کے باعث روسی تیل کی برآمد متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

روس پر امریکی پابندیوں کے بعد، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار میں یومیہ 50 ہزار بیرل کمی آئی ہے۔

دوسری جانب، پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق، 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234 بیرل ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح، 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3165 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔
 

مزیدخبریں