بلوچستان کےضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 27 دہشتگرد ہلاک :آئی ایس پی آر

بلوچستان کےضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 27 دہشتگرد ہلاک :آئی ایس پی آر

راولپنڈی: 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی  میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، 27 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردی کے ٹھکانے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کو بھی تباہ کر دیا گیا۔