پاکستانی تاجر 2027 تک آذربائیجان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں ، سفیر آزربائجان

07:06 PM, 13 Jan, 2025

 لاہور : آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نےکہا ہےکہ پاکستانی چاول کو 2027 تک آذربائیجان میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے، پاکستانی تاجراس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

 لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے سفیرآذربائیجان خضر فرہادوف نےکہا کہ  آذربائیجان لاہور میں ٹریڈ سینٹر قائم کرےگا، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس بھی قائم کیا جائےگا، براہ راست پروازوں کے بعد تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

خضر فرہادوف نے پاکستانی تاجروں کو آذربائیجان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانےکی دعوت دیتے ہوئےکہا کہ  آذربائیجان کے لوگ پاکستانی قوم کے لیےمحبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔

اس موقع پر صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے، ادویات، کھیلوں کا سامان، سرجیکل آلات، چمڑے کی مصنوعات آذربائیجان کی ضرورت پوری کرسکتی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھنا خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں