عمرہ زائرین کیلئے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی

06:27 PM, 13 Jan, 2025

کراچی: سعودی وزارت صحت کی طرف سے عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی قرار دے دی گئیں  ۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار  دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھانا لازمی ہو گا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگرمتاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جبکہ  انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔

عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جبکہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں