ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق، زلزلے کے باعث سونامی کی ممکنہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ جاپان کے جنوبی علاقوں میں واقع ایٹمی بجلی گھروں میں ابھی تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔